بھارت نےآئی ایم ایف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرشنا مورتی کو واپس بلالیا

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ای ڈی) کرشنا مورتی سبرامنین کو واپس بلالیا ہے۔
’’جنگ ‘‘ نے بھارتی میڈیا رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ کرشنا مورتی سبرامنین کو آئی ایم ایف سے 3 سالہ مدت مکمل ہونے سے 6 ماہ پہلے بلایا گیا ہے، سرکاری طور پر انہیں ہٹائے جانے کی وجوہات نہیں بتائی گئی ہیں۔ کرشنا مورتی سبرامنین کو ہٹائے جانے کی وجہ آئی ایم ایف ڈیٹا سیٹس پر سوالات اٹھانا ہے۔میڈیا رپورٹ میں ذرائع سے بھی بتایا گیا کہ سبرامنین کو ہٹائے جانے کی وجہ اپنی کتاب کی تشہیر کے لیے عہدے کا استعمال بھی ہے۔