باجوڑ سکاؤٹس بلڈنگ سول لائن پر پتھراؤکامقدمہ درج

باجوڑ سکاؤٹس بلڈنگ سول لائن پر پتھراؤکامقدمہ درج
باجوڑ سکاؤٹس بلڈنگ سول لائن پر پتھراؤکامقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باجوڑ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سکاؤٹس بلڈنگ سول لائن پر پتھراؤ میں ملوث مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

ضلع باجوڑ تحصیل خار میں گزشتہ روز مقامی سیاسی لیڈر ریحان زیب کے قتل کے بعد علاقے کے عوام نے احتجاج کیا،مخصوص سیاسی جماعت کے شرپسندوں نے  قتل کو مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کرتے ہُوئےمقامی عوام کو جمع کر کے مشتعل کیا  ،مشتعل افراد نے  باجوڑ سکاؤٹس بلڈنگ سول لائن  پر پتھراؤ کیا اورسول کالونی کاصدر دروازہ توڑنے کی کوشش کی ،اس موقع پر مشتعل افراد نے ریاست مخالف نعرے بھی لگائے ،مظاہرین کے خلاف آج تھانہ خار ضلع باجوڑ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔