بلاول بھٹو اور مریم نواز کو جیل ہو جائے گی ، ماہرین علم نجوم کا دعویٰ

بلاول بھٹو اور مریم نواز کو جیل ہو جائے گی ، ماہرین علم نجوم کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آئی این پی) معروف ماہر علم نجوم آغاز بہشتی نے کہا ہے کہ مریم نواز مئی 2019 میں جیل جائیں گی ۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف مئی 2019 میں جیل جائیں گی ۔ بلاول بھٹو کو بھی 2019 میں جیل ہو گی مگر وہ جلد باہر آجائیں گے ۔ ماہر علم نجوم ہمایوں محبوب نے کہا کہ مریم نواز جیل جائیں گی لیکن جلد باہر آجائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ 2019 بلاول بھٹو کے لئے کوئی خاص تبدیلی نہیں لائے گا ۔ نئے سال میں عمران خان کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ۔ اے ایس چوہدری نے کہا کہ 2019 میں بلاول بھٹو زرداری کو بڑے جھٹکے لگیں گے ۔
علم نجوم کا دعویٰ

مزید :

صفحہ اول -