وزیر اعظم کا دورہ تاجکستان : قومی ٹیم 4جولائی کو وزیر اعظم ہاﺅس مدعو

وزیر اعظم کا دورہ تاجکستان : قومی ٹیم 4جولائی کو وزیر اعظم ہاﺅس مدعو
وزیر اعظم کا دورہ تاجکستان : قومی ٹیم 4جولائی کو وزیر اعظم ہاﺅس مدعو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم نوازشریف نے دورہ تاجکستان کے باعث قومی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کے شیڈول میں تبدیلی کر دی، ٹیم کو 4جولائی کے روز وزیر اعظم ہاﺅس مدعو کیا گیا ہے۔

سماءٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح قومی ٹیم کو 4جولائی کو وزیر اعظم ہاﺅس مدعو کیا گیا ہے ۔ ا س سے قبل ٹیم کے اعزاز میں5جولائی کو وزیر اعظم ہاﺅس میں تقریب منعقد ہونا تھی تاہم اب وزیر اعظم نوازشریف نے اپنے دورہ تاجکستان کے باعث ٹیم کو پانچ کی بجائے 4جولائی یعنی منگل کے روز وزیر اعظم ہاﺅس مدعو کیا ہے۔
یاد رہے بھارت سے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جیت کے بعد وزیر اعظم نے قومی ٹیم کو 5جولائی کے روز وزیر اعظم ہاﺅس مدعو کیا تھا تاہم اب اچانک اس شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے جس کی وجہ انکا دورہ تاجکستان بتایا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -