سمندری حدود کی خلاف ورزی، جنوبی کوریا نے شمالی کورین کشتی پکڑ لی

سمندری حدود کی خلاف ورزی، جنوبی کوریا نے شمالی کورین کشتی پکڑ لی
سمندری حدود کی خلاف ورزی، جنوبی کوریا نے شمالی کورین کشتی پکڑ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیئول (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی کوریا نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والی شمالی کورین کشتی کو پکڑ لیا ، اس کشتی میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد سوار تھے جن سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
جنوبی کورین خبر رساں ادارے یون ہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق ہفتہ کے روز شمالی کوریا کی ایک چھوٹی کشتی نے جنوبی کورین سمندری حدود کی خلاف ورزی کی ۔ جنوبی کورین سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والی کشتی میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد سوار تھے۔
جنوبی کورین حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی سمندر میں شمالی سرحد کے قریب اس کشتی کو دیکھا گیا جس کے بعد اسے جنوب کی طرف لے جایا گیا۔ کشتی کے پانچوں مسافروں سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ، دوران تفتیش انہوں نے یہ اعتراف کیا ہے کہ وہ شمالی کوریا سے بھاگ کر آئے ہیں اور جنوبی کوریا میں سکونت اختیار کرنے کے خواہش مند ہیں۔