ہاکی چیمپئنز ٹرافی، حکومت کا ٹیم کی خراب کارکردگی کا نوٹس

ہاکی چیمپئنز ٹرافی، حکومت کا ٹیم کی خراب کارکردگی کا نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نگران حکومت نے ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا نوٹس لے لیا۔بریڈا میں جاری چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں راؤنڈ لیگ کے آخری میچ میں بیلجیئم سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے ہاکی ٹیم کی خراب اور مایوس کن کارکردگی کانوٹس لے لیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نگران حکومت نے ہاکی فیڈریشن کی20 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ بھی روک لی ہے جس کی منظوری سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دی تھی۔دوسری جانب اسپورٹس بورڈ نے ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پاکستان ہاکی فیڈریشن سے جواب طلب کرنیکا بھی فیصلہ کیا ہے۔