لیسکو کے گریڈ 18کے تین اعلی افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی

لیسکو کے گریڈ 18کے تین اعلی افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی
لیسکو کے گریڈ 18کے تین اعلی افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار) لیسکو کے گریڈ 18کے تین اعلی افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی ۔ترقی پانے والوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر رائے مسعود کھرل، صبغت اللہ اور نثار سرور شامل ہیں۔

لیسکو زرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر لیسکو رائے مسعود کھرل کو گریڈ19 میں ڈائیریکٹر کمرشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ڈپٹی منیجر ایم اینڈ ٹی نثار سرور کو گریڈ 19 میں ایڈیشنل ایس ای (ایڈیشنل منیجر) کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔اسی طرح ڈپٹی منیجر عہدہ کے اعلی افسر صبغت اللہ کو بھی گریڈ 19 میں ترقی دے کر ایڈیشنل ایس کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

لیسکو زرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو کے شعبہ ایچ آر کی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے باقاعدہ اس کی منظوری بھی دے دی ہے۔