منی لانڈرنگ کیس:شہبازشریف پیش نہ ہوں تودیگرکاکیاقصورہے؟،جج احتساب عدالت کااستفسار

منی لانڈرنگ کیس:شہبازشریف پیش نہ ہوں تودیگرکاکیاقصورہے؟،جج احتساب عدالت ...
منی لانڈرنگ کیس:شہبازشریف پیش نہ ہوں تودیگرکاکیاقصورہے؟،جج احتساب عدالت کااستفسار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 جولائی تک توسیع کردی،جج احتساب عدالت نے کہاکہ شہبازشریف پیش نہ ہوں تودیگرکاکیاقصورہے؟۔
نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں حمزہ شہبازکیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے ایڈمن جج جوادالحسن نے سماعت کی،حمزہ شہبازنے عدالت پیش ہوکرحاضری مکمل کرائی،عدالت نے استفسار کیاکہ منی لانڈرنگ کاریفرنس کب دائرکیاجارہا ہے؟، نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ شہبازشریف سے ضروری تفتیش کرنی ہے مکمل ہوتے ہی ریفرنس دائر کردینگے،فاضل جج نے استفسار کیا کہ شہبازشریف پیش نہ ہوں تودیگرکاکیاقصورہے؟،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ شہبازشریف سے جلدتفتیش مکمل کرلیں گے،تمام ریکارڈنیب کے پاس آچکاہے ،عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈمیں 15 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔