اسمبلیوں میں نشستوں کو مکمل کرنا ضروری ہے،اٹارنی جنرل کے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں دلائل

اسمبلیوں میں نشستوں کو مکمل کرنا ضروری ہے،اٹارنی جنرل کے مخصوص نشستوں سے ...
اسمبلیوں میں نشستوں کو مکمل کرنا ضروری ہے،اٹارنی جنرل کے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں دلائل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں اٹارنی جنرل نے خواتین کی نمائندگی سے متعلق ماضی کی قومی اسمبلی میں سیٹیں بتائیں،اٹارنی جنرل نے کہاکہ اٹھارویں ترمیم کے بعد 60مخصوص نشستوں کا مطلب نمائندگی کو بڑھانا ہے،آرٹیکل 51کا مطلب خواتین کے ساتھ غیرمسلموں کو بھی نمائندگی دینا ہے،اسمبلیوں میں نشستوں کو مکمل کرنا ضروری ہے، فارمولا بتاتا ہے کتنی جنرل سیٹیں ایک مخصوص نشست حاصل کرنے کیلئے چاہئیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت مختصر وقفے کے بعددوبارہ شروع ہوئی،چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی،اٹارنی جنرل منصور اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ آرٹیکل 51اشارہ کرتا ہے مخصوص نشستوں کا مطلب خواتین کو بااختیار بنانا ہے،2002میں پہلی مرتبہ خواتین کو قومی، صوبائی اسمبلی ،سینیٹ میں نمائندگی ملی۔

اٹارنی جنرل نے خواتین کی نمائندگی سے متعلق ماضی کی قومی اسمبلی میں سیٹیں بتائیں،اٹارنی جنرل نے کہاکہ اٹھارویں ترمیم کے بعد 60مخصوص نشستوں کا مطلب نمائندگی کو بڑھانا ہے،آرٹیکل 51کا مطلب خواتین کے ساتھ غیرمسلموں کو بھی نمائندگی دینا ہے،اسمبلیوں میں نشستوں کو مکمل کرنا ضروری ہے،فارمولا بتاتا ہے کتنی جنرل سیٹیں ایک مخصوص نشست حاصل کرنے کیلئے چاہئیں۔

اٹارنی جنرل نے بلوچستان اسمبلی کی مثال دے کر فارمولا سپریم کورٹ کے سامنے رکھا، مخصوص نشستوں سے متعلق فارمولا فکس ہے اور تبدیل نہیں ہوتا،جسٹس محمد علی مظہر نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ پارٹی کے مطابق مخصوص نشستوں کا فارمولا  بتائیں،جسٹس عائشہ ملک نے اٹارنی جنرل سے سوالات کرتے ہوئے کہاکہ 2002سے کیا ایک ہی فارمولا استعمال ہو رہا ہے؟کیا مستقل مزاجی سے ایک ہی فارمولا استعمال ہو رہا ہے؟الیکشن کمیشن کب سے فارمولا استعمال کررہا ہے؟قانون کے بدلنے کے بعد کیا فارمولا تبدیل نہیں ہوا؟اٹارنی جنرل نے کہاکہ مخصوص نشستوں سے متعلق فارمولا فکس ہے اور تبدیل نہیں ہوتا۔