سراج الحق نے نریندر مودی کو گرفتار کرنے پر ایک ارب روپے انعام کا اعلان کر دیا
پونچھ(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھارت کے وزیرا عظم نریندر مودی کو گرفتار کرنے کیلئے ایک ارب روپ کے انعام کا اعلان کر دیاہے ۔
آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہناتھا کہ کشمیر پاکستان کی حصار ہے اور کشمیر کے حل کے بغیر بھارت سے دوستی کی بات کرنے والا غدار ہے ۔
سراج الحق کا کہناتھا کہ بھارت سے ہماری دوستی کا ایجنڈ ا کشمیر کی آزادی ہے ،بھارت سے دوستی کی بات کرنے والے ممبئی چلے جائیں ان کیلئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے محبت میں حریت رہنما سید علی گیلانی نے ساری زندگی جیلوں اور نظر بندی میں گزاری ،کشمیر کا ہر نوجوان شیر لیکن حکمرانی بزدلوں کے ہاتھوں میں ہے ،ہمارے حکمران اندھے ،گونگے اور بہرے یاپھر بھارت کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ۔