میلسی ‘ نوسر باز متحرک ‘شہری سے 8لاکھ روپے لوٹ کر فرار ‘کارروائی شروع

          میلسی ‘ نوسر باز متحرک ‘شہری سے 8لاکھ روپے لوٹ کر فرار ‘کارروائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلسی (سٹی رپورٹر)نوسر باز افراد نے کمپنی ٹھیکے کا لالچ دے کر شہری سے آٹھ لاکھ روپے چھین لیے۔ تفصیلات کے مطابق(بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

 بلال حسین نے تھانہ مترو کی حدود اڈا ہری مائنر پر ایک ہوٹل بنایا ہوا ہے چند دن قبل میرے پاس الیاس نامی بندے کی کال ائی اور کہا میں سرکاری کمپنی معدنیات میں پروجیکٹ منیجر ہوں ہماری کمپنی کو روزانہ تین ٹائم دو سو افراد کے لیے کھانا چاہیے میں نے اس کو کہا اپ میری ہوٹل پر ا جائیں معاملات طے کر لیتے ہیں تو الیاس دو افراد محمد شریف قوم دائیہ محمد عاشق قوم ملک کے ساتھ میری ہوٹل پر اگیا اور معاملات طے کرنے لگے کچھ دن یہ سلسلہ چلتا رہا اور میری دوستی ہو گئی ایک دن الیاس کہنے لگا کہ پیرووال میں ہمارے مینیجننگ ڈائریکٹر ارہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ اپ کے ساتھ ہوٹل پارٹنرشپ میں بنائیں اپ 10 لاکھ روپے لیں ہمارے ساتھ چلیں میں اٹھ لاکھ روپے لے کر ان کے ساتھ چلا گیا وہاں جا کر انہوں نے مجھ کو ایک مشین دکھلائی اور کہا یہ نوٹ بنانے والی مشین ہے 500 کے 5 ہزار کے نوٹ بنا کر دکھائے اور کہا اس میں اچھی کمائی ہے یہ کام کرتے ہیں میں نے کہا یہ غیر قانونی کام ہے میں نہیں کرتا یہ سن کر انہوں نے مجھ پر اسلحہ تان لیا اور اٹھ لاکھ کی چھین لی اور کہا اگر کسی کو بتلایا تو جان سے مار دیں گے پولیس نے الیاس نامی شخص کو گرفتار کر کے چھ نامزد اور تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور تفصیل شروع کر دی ۔