ہیٹ سٹروک سے بچاؤکے طریقے اور احتیاطی تدابیرپر مبنی پروگرام میں ماہرین کی شرکت

ہیٹ سٹروک سے بچاؤکے طریقے اور احتیاطی تدابیرپر مبنی پروگرام میں ماہرین کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) پاکستان ٹیلی ویژن نے حالات اور ضرورت کے مطابق ہمیشہ اچھے پروگرام پیش کئے ہیں ۔آج کل کی شدید گرمی کی لہر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پی ٹی وی لاہور سے پروڈیوسر نوید قمر اورپروڈیوسر صائمہ نذیر نے اپنے پروگرام "صحت سب کیلئے " میں ہیٹ سٹروک سے بچاو کے طریقے اور احتیاطی تدابیر پر مبنی پروگرام پیش کیا ۔پروگرام "صحت سب کیلئے "کی ایگزیکٹو پروڈیوسر مبشرہ سلطان ہیں جبکہ اس کی میزبان ڈاکٹر غزالہ معین ہیں جو عرصہ تین سال سے اس پروگرام کی میزبانی کے فرائض ادا کر رہی ہیں اور 124 سے زائد پروگرام پیش کر چکی ہیں ۔ آج کے پروگرام میں پروفیسر ڈاکٹر جنید رشید اور ڈاکٹر حافظ احسان اللہ نے سن سٹروک اور ہیٹ سٹروک کے شکار مریضوں کے علاج اور ناظرین کو اس سے بچاو کی حفاظتی تدابیر کے بارے میں تفصیل سے بتایا ۔ماہرین نے بتایا کہ ناظرین پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں اور افطاری کے بعد سونے تک وقفے وقفے سے پانی پیتے رہیں ۔ دھوپ میں منہ سر اور کاندھوں کو کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں اورکھلی دھوپ میں بیٹھنے یا پھرنے سے حتی المقدور گریز کی کوشش کریں ۔ماہرین نے مشورہ دیا کہ زیادہ سے زیادہ شجر کاری کا اہتمام کیا جائے تاکہ ان موسمی تبدیلیوں کی منفی اثرات سے بچا جاسکے ۔ یہ ہفتہ وار پروگرام اتور کو چاربجے شام اور سوموار کو ساڑھے سات بجے صبح پی ٹی وی نیوز سے آن آئیر ہوتا ہے اور مختلف موسمی اور وبائی مسائل سے نمٹنے اور ناظرین کی آگاہی کیلئے متعلقہ ماہرین کو اس پروگرام میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے

Ba