چارسدہ ، ضلعی انتظامیہ مصنو عی مہنگائی کنٹرول کرنے میں یکسر ناکام

چارسدہ ، ضلعی انتظامیہ مصنو عی مہنگائی کنٹرول کرنے میں یکسر ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورور پورٹ)ضلعی انتظامیہ مصنوعی مہنگائی کنڑول کرنے میں ناکام ۔ فرضی چھاپوں سے عوام اور صارفین کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کو شش کی جا رہی ہے ۔ بااثر تاجروں اور ہوٹل مالکان آزاد ۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں ضلعی انتظامیہ مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنیمیں ناکام نظر آرہی ہے ۔ ضلع کے انتظامی افسران کے فرضی چھاپے روز کا معمول بن گئے ہیں مگر اس سے اصلاح واحوال کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی ہے ۔ رمضان المبارک سے پہلے گوشت ، کباپ کے جو نرخ سرکاری نرخنامے میں متعین کئے گئے تھے وہ سب ہوا میں اڑ گئے ہیں کیونکہ گوشت 300روپے کے سرکاری نرخ کی بجائے 360اور 400کے درمیان فی کلو بک رہا ہے ۔ اس طرح کباب تین سو روپے فی کلو کی بجائے کھلے عام 360روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے وہ بھی اعلی کوآلٹی کی نہیں بلکہ گھٹیا کوآلٹی والی فروخت ہو رہی ہے ۔ اس طرح فروٹ اور سبزیوں کا بھی یہ حال ہے ۔ دوسری طرف ضلع بھر میں انتظامی افسران عوام اور صارفین کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے فرضی چھاپوں کا سہارا لے رہے ہیں سجس سے بھی بااثر تاجر اور ہوٹال مالکان آزاد ہیں ۔ اس صورتحال میں عوام در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں کیونکہ صورتحال بہتر ہونے کی بجائے مزید ابتر ہو رہی ہے ۔