ایم پی اے کے بھانجے نے سرعام پولیس کانسٹیبل کو تھپڑ مار دیا، طاقتور کے آگے بے بس اہلکار بچوں کی طرح روتا رہا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، پنجاب حکومت نے کیا ایکشن لیا؟
لیہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے ضلع لیہ میں رمضان بازار میں ڈیوٹی دینے والے پولیس کانسٹیبل کو ایم پی اے کے بھانجے نے سر عام تھپڑ مار دیا، بے بسی کی تصویر بنا اہلکار اپنی بے بسی پر آنسو بہاتا رہا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
2 روز قبل لیہ کے رمضان بازار میں ایک اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا کہ اسی دوران ایم پی اے طاہر رندھاوا کا بھانجا وہاں آیا اور کانسٹیبل کو سر عام تھپڑ مارے۔ طاقتور لوگوں کے آگے بے بسی کی تصویر بنا پولیس اہلکار اپنی بے بسی پر دھاڑیں مار مار کر روتا رہا ۔ کانسٹیبل کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پنجاب حکومت نے بھی ایکشن لے لیا۔
Nephew of MPA Tahir Randhawa from Layyiah slapped this on duty police officer publicly & see how ashamed this man is...
— Ayesha Khalid (@ayeshakhalid7) May 31, 2019
How can you do this to men in uniform????
Ohh yes You can!!! Knowing they’re from police or traffic police....@SHABAZGIL
pic.twitter.com/FIXzp1GTyG
ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہاز گل کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ ڈی پی او لیہ اس واقعہ کو ذاتی طور پر دیکھ رہے ہیں اور معاملے میں قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
ڈی پی او لیہ اس واقعہ کو ذاتی طور پر دیکھ رہے ہیں. مرکزی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم پولیس کی حراست میں ہے.
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 31, 2019
قانون کے مطابق کاروائی ہوگی! https://t.co/0tUvVBybj3