میانوالی، ہسپتال کے عملے کی جانب سے سٹوریج روم میں بند کیے جانا والا مریض جاں بحق

میانوالی، ہسپتال کے عملے کی جانب سے سٹوریج روم میں بند کیے جانا والا مریض جاں ...
میانوالی، ہسپتال کے عملے کی جانب سے سٹوریج روم میں بند کیے جانا والا مریض جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میانوالی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز (ڈی ایچ کیو) میانوالی کے سٹوریج روم سے عمر رسیدہ شخص کی تعفن زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق فروری میں ریسکیو 1122کی ٹیم اس عمررسیدہ شخص کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو میانوالی لائی تھی۔ محمد علی نامی یہ شخص تحصیل عیسیٰ خیل میں ایک ٹریفک حادثے میں زخمی ہوا تھا۔
محمد علی کی ایک ٹانگ بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔ہسپتال میں محمد علی کا کوئی وارث نہ آیا اور خود یہ شخص ذہنی معذوری کا شکار تھا اور بولنے میں اسے دشواری تھی۔مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے اس سے بدبو آتی تھی چنانچہ دیگر مریضوں کی شکایات پر ہسپتال کے عملے نے اسے ایک الگ کمرے میں منتقل کر دیا۔
چند روز قبل صوبائی سیکرٹری صحت نے ہسپتال کا دورہ کیا۔ مریض کی حالت کے پیش نظر عملے نے اسے سٹوریج روم میں منتقل کرکے باہر سے تالہ لگا دیا اور سیکرٹری صحت کے دورے کے بعد اسے سٹوریج روم سے باہر نکالنا بھول گئے۔رپورٹ کے مطابق سٹوریج روم میں ہی اس شخص کی موت واقع ہو گئی اور شدید تعفن آنے پر عملے کو اپنی غلطی کا احساس ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد جاوید گورائیہ واقعے کا علم ہونے پر ڈی ایچ کیو پہنچے اور فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔ اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ڈی ایچ کیو (ایچ آر) ڈاکٹر رفیق خان کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے۔