راولپنڈی میں ممتازقادری کی نمازجنازہ اداکردی گئی

راولپنڈی میں ممتازقادری کی نمازجنازہ اداکردی گئی
راولپنڈی میں ممتازقادری کی نمازجنازہ اداکردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے الزام میں سزائے موت پانیوالے ممتازقادری کی سخت سیکیورٹی حصار میں نمازجنازہ اداکردی گئی جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر راولپنڈی اور اسلام آباد میں ریڈ الرٹ تھا ۔
لیاقت باغ میں ممتازقادری کی نماز جنازہ جامعة الرضویہ ضیاءالعلوم راولپنڈی کے مہتمم حسین الدین شاہ سلطانپوری نے پڑھائی ۔ نمازجنازہ کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں کی بھارتی تعداد تعینات تھی جبکہ غیریقینی صورتحال کی وجہ سے راولپنڈی کے تمام تعلیمی ادارے بند تھے ۔ بتایاگیاہے کہ لیاقت باغ ، اسلام آباد شہر کے داخلی وخارجی مقامات سمیت دیگر اہم علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی ۔تمام مارکیٹیں اور دکانیں بھی بند کرادی گئیں ۔عینی شاہدین کے مطابق نمازجنازہ کیلئے لیاقت باغ کے باہر بھی لوگ موجو د تھے۔
دوسری طرف کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے صدر مملکت کا خاندان کراچی سے اسلام آباد میں موجود ایوان صدر منتقل ہوگیا۔

مزید :

راولپنڈی -