میرے لئے میرابیٹا میری پہلی ترجیح ہے:ہلیری ڈف

میرے لئے میرابیٹا میری پہلی ترجیح ہے:ہلیری ڈف
میرے لئے میرابیٹا میری پہلی ترجیح ہے:ہلیری ڈف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاس اینجلس(یواپی آئی)ہالی وڈ اداکارہ ہلیری ڈف نے کہا ہے کہ وہ ایک ماں ہیں اور ان کا بیٹا ان کی پہلی ترجیح ہے اور ماں ہونے کی حیثیت سے اکثر اوقات اپنے کام، بیٹے اور خود کووقت دینے میں توازن قائم کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ہلیری ڈف نے کہا ہے کہ میں ایک ماں بھی ہوں اورمیرا بیٹا میری پہلی ترجیح ہے اور ماں ہونے کی حیثیت سے اکثر اوقات اپنے کام، بیٹے اور خود کووقت دینے میں توازن قائم کرنے کی کوشش کرتی ہوں، اب میں کام کے حوالے سے فیصلے لینے میں بہت سوچتی ہوں کہ یہ کام کروں یا نہ کروں، کیا اپنے بچے کو اتنا وقت دے رہی ہوں جو اسے چاہیئے اور اس کے لئے میں جو بہتر ہو سکتا ہے وہ کرتی ہوں لیکن ہمیشہ توازن قائم نہیں کر سکتی کیونکہ کچھ دن ایسے ہوتے ہیں جو عام دنوں کی نسبت بہت زیادہ مصروفیت میں گزرتے ہیں۔

مزید :

کلچر -