بنگلہ دیش کیخلاف ٹی20 سیریز، کس کس  کھلاڑی کوڈراپ کیے جانے کا امکان ہے؟ ممکنہ نام سامنے آگئے

بنگلہ دیش کیخلاف ٹی20 سیریز، کس کس  کھلاڑی کوڈراپ کیے جانے کا امکان ہے؟ ممکنہ ...
بنگلہ دیش کیخلاف ٹی20 سیریز، کس کس  کھلاڑی کوڈراپ کیے جانے کا امکان ہے؟ ممکنہ نام سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (آئی این پی )بنگلہ دیش کیخلاف 5 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز میں نائب کپتان محمد رضوان اور سٹار بیٹر بابراعظم کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)  کے اعلیٰ حکام بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں نوجوان کرکٹر کو موقع دینے کے حامی ہیں، اس لیے سابق کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کو ٹیم سے ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان تاحال نہیں ہوا ہے البتہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیم انتظامیہ سیریز میں اوپننگ کیلئے بابر اور رضوان کے علاوہ دیگر کئی ناموں پر غور کررہی ہے۔

 ٹیم مینجمنٹ صائم ایوب، فخر زمان اور ممکنہ طور پر صاحبزادہ فرحان کو اوپننگ میں ذمہ داریاں سونپ سکتی ہے، اسی طرح دیگر کھلاڑیوں میں حسین طلعت، حسن علی، فہیم اشرف اور علی رضا کے نام بھی بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے سکواڈ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاک بنگلہ دیش سیریز کے ابتدائی 2 ٹی20 میچز 25 اور 27 مئی کو فیصل آباد میں اور بقیہ3 میچز 30 مئی، یکم جون اور 3 جون کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، مقامی وقت کے مطابق تمام میچز رات 8 بجے شروع ہوں گے۔

مزید :

کھیل -