آئی پی ایل کا "روبوٹک کتا"  عدالتی کیس میں پھنس گیا

 آئی پی ایل کا "روبوٹک کتا"  عدالتی کیس میں پھنس گیا
 آئی پی ایل کا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ممبئی(آئی این پی )پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)  کے 10ویں ایڈیشن میں راکٹ مین کے مدمقابل انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) نے روبوٹک کتا میدان پر اتارا تھا تاہم اس کے نام کو لے کر معاملہ عدالت پہنچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ کے روبوٹک کتے کے نام کا چیمپک رکھنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) عدالتی معاملے میں پھنس   گیا ہے۔رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ بچوں کے ایک میگزین نے دہلی ہائیکورٹ میں ہرجانے کا کیس دائر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل میں استعمال ہونے والے اپنے آئی اے روبوٹک کتے کا نام چیمپک رکھا، جو انکے میگزین کا نام ہے۔  

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کمرشل حقوق کی خلاف ورزی کی ہے ، عدالت اس دعوے سے متفق نہیں ہوئی اور کہا کہ میگزین کے ایک کیریکٹر کا نام چیکو ویراٹ کوہلی کا نک نیم ہے، کیا وہ کوہلی پر بھی کیس کریں گے۔ اسکے جواب میں میگزین کے وکیل نے عدالت کو جواب دیا کہ اگر کوہلی نے اپنے نک نیم کو کمرشل سطح پر استعمال کیا تو ایسا ہو بھی سکتا ہے۔

مزید :

کھیل -