وزیراعلیٰ بلوچستان کی پارٹی رکنیت معطل، رفیق سجار کیخلاف کارروائی کریں گے: جتک ،ڈاکٹروں کے اغواءمیں رئیسانی ملوث ہے: صادق عمرانی
قلات(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کی تین ماہ کے لیے پارٹی رکنیت معطل کردی گئی ہے جبکہ ڈپٹی پارلیمانی لیڈر علی مدد جتک نے کہاکہ رکنیت معطل کرنیوالے پیپلزپارٹی قلات ڈویژن کے صدر رفیق سجاد کیخلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائیگی جبکہ پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر نے کہاہے کہ رکنیت معطلی کی وجہ کرپشن ہے ۔ نجی چینل کے مطابق قلات ڈویژن کے صدر رفیق سجاد نے بتایاکہ پارٹی اُصولوں کی خلاف ورزی اور صوبے کی صورتحال پر عدم توجہ کی وجہ سے وزیراعلیٰ کی رکنیت معطل کی گئی ۔بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر علی مدد جتک نے کہاہے کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اور وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف غلط تاثر دینے پر رفیق سجاد کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔اُنہوں نے کہاکہ صدر پی پی قلات کی کوئی حیثیت نہیں کہ وہ وزیراعلیٰ کی رکنیت معطل کریں ۔اُدھر پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر صادق عمرانی نے کہاہے کہ اسلم رئیسانی کی پارٹی رکنیت کی معطلی کی وجہ کرپشن ہے ، قلات میں ایک سال کے دورا ن پیپلزپارٹی کے اٹھارہ کارکنان قتل کیے گئے جبکہ ڈاکٹروں کے اغواءمیں بھی وزیراعلیٰ کاہاتھ ہے ۔