سوتی دھاگے اور خام کپڑے پر 10فیصد درآمدی ڈیوٹی کا نوٹیفکیشن جاری

سوتی دھاگے اور خام کپڑے پر 10فیصد درآمدی ڈیوٹی کا نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے سوتی دھاگے اور خام کپڑے پر دس فی صد درآمدی ڈیوٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جس کا اطلاق آج سے ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوتی دھاگے اور خام کپڑے کی آٹھ مصنوعات پر ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جس میں مختلف گرام کے دھاگے ، خام گرم کپڑ ا اور خام سوتی کپڑا بھی شامل ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ اجلاس میں سوتی دھاگے اور خام کپڑے پر دس فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کی منظوری دی تھی اور اس کا مقصد پیداواری یونٹس کا تحفظ ہے۔ حکام کے مطابق نوٹی فیکیشن کا اطلاق یکم نومبر 2015 سے ہو گا۔

مزید :

صفحہ آخر -