ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوائی جہاز بذریعہ سڑک ایک شہر سے دوسرے شہرمنتقل

ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوائی جہاز بذریعہ سڑک ایک شہر سے دوسرے شہرمنتقل
ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوائی جہاز بذریعہ سڑک ایک شہر سے دوسرے شہرمنتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی جہاز کو ایک شہر سے دوسرے شہر بذریعہ سڑک منتقل کرنے کا عمل مکمل کرلیا گیا، کراچی سے نکلنے والا جہاز حیدرآباد سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پہنچ گیا جہاں اسے تربیتی مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے گا رپورٹ کر رہے ہیں۔

  ملک میں ہواؤں میں جہاز اڑتے سب نے ہی دیکھے ہونگیں مگر سڑک پر چلتے جہاز کو پہلی بار دیکھا گیا، 40 ٹن وزنی اور 110 فٹ لمبے بوئینگ 737 کو 74 ویلر ٹرالر کے ذریعے حیدرآباد سول ایوی ایشن انسٹیٹیوٹ منتقل کیا گیا ہے جبکہ جہاز کے پر اور ٹائر الگ ٹرالر پر لائے گئے،جہاز کو لانے والی نجی کمپنی کے ٹرانسپوٹر کا کہنا تھا کہ کراچی سے حیدرآباد تک 48 گھنٹے کا سفر طے کر کے جہاز کی منتقلی کو مکمل کیا،ایک ماہ قبل اس پر کام شروع کیا گیا تھا جبکہ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے حکام کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کے لیے 2جہاز حیدرآباد لیکر آنے تھے جس میں ایک جہاز آج پہنچا دیا گیا ہے اگلے ہفتہ ایک جہاز اور حیدرآباد پہنچے گا۔

  واضح رہےکہ پاکستان کی تاریخ میں اپنی نوعیت کے بڑے مسافر بردار جہاز کی بذریعہ سڑک کامیاب منتقلی نہ صرف کراچی اور حیدرآباد بلکہ پاکستان بھر کے شہریوں کیلئے باعث اعزاز ہے۔

مزید :

قومی -