مسابقتی کمیشن کی انکوائری کیخلاف پولٹری کمپنیوں کا حکم امتناع خارج

مسابقتی کمیشن کی انکوائری کیخلاف پولٹری کمپنیوں کا حکم امتناع خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائی کورٹ نے پولٹری کمپنیوں کی جانب سے مسابقتی کمیشن کی انکوائری کے خلاف دائر کیے گئے حکم امتناع کو خارج کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں مسابقتی کمیشن کو پولٹری کمپنیوں کے خلاف انکوائری مکمل کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

عدالت نے اس فیصلے میں واضح کیا کہ انکوائری کے دوران ریگولیٹری ادارے کے خلاف عدالت سے رجوع نہیں کیا جا سکتا۔ جسٹس جواد حسن نے کہا کہ "ریگولیٹری اتھارٹی کا آرڈر جاری ہونے کے بعد ہی عدالت سے ریلیف کے لیے رجوع کیا جا سکتا ہے۔"

جسٹس جواد نے مزید کہا کہ "مارکیٹوں میں کارٹل اور کاروباری گٹھ جوڑ کے خلاف کارروائی کرنا مسابقتی کمیشن کا بنیادی مینڈیٹ ہے۔"

مسابقتی کمیشن کا کہنا ہے کہ چوزوں کی قیمتیں فکس کرنے پر پولٹری ہیچریوں کے خلاف انکوائری شروع کی تھی۔ انکوائری کے دوران کمیشن نے پولٹری ایسوسی ایشن کے دفتر سے گٹھ جوڑ کے واضح ثبوت بھی حاصل کیے۔انکوائری اور شو کاز نوٹس کے اجراء کے بعد چند پولٹری کمپنیوں نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر لیا تھا۔