لاہور کے شہری کا بیٹا برما میں غیر قانونی حراست اور تشدد کا شکار ، ایف آئی اے سے فوری مدد کی اپیل

لاہور کے شہری کا بیٹا برما میں غیر قانونی حراست اور تشدد کا شکار ، ایف آئی اے ...
لاہور کے شہری کا بیٹا برما میں غیر قانونی حراست اور تشدد کا شکار ، ایف آئی اے سے فوری مدد کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستانی شہری محمد عابد عقیل نے ایف آئی اے لاہور ریجن میں درخواست جمع کرواتے ہوئے اپنے بیٹے کی برما میں غیر قانونی حراست اور شدید بدسلوکی کی سنگین داستان سنائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک مقامی ٹریول ایجنٹ نے بیرون ملک روزگار کا جھانسہ دے کر ان سے 3 ہزار ڈالر زہتھیا لیے۔ وعدے کے برخلاف ان کے بیٹے کو وزٹ ویزہ پر تھائی لینڈ بھیجا گیا اور پھر برما منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ مبینہ طور پر 18 گھنٹے کی مشقت اور تشدد کا نشانہ بن رہا ہے۔ محمد عابد عقیل نے اپنے بیٹے کی فوری رہائی اور دیگر ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ، برما ایمبیسی کو کال کر کے اغواء کاروں کے خلاف فوری ایکشن لینے کیلئے ایف آئی اے سے مدد کی اپیل کی ہے۔