اشاروں کو اچھا نہیں سمجھا جا رہا ، اگلا ہفتہ اہم ہے، پاکستانی سفیر "نئی ہدایات " کیساتھ واشنگٹن جائیں گے

اشاروں کو اچھا نہیں سمجھا جا رہا ، اگلا ہفتہ اہم ہے، پاکستانی سفیر "نئی ...
 اشاروں کو اچھا نہیں سمجھا جا رہا ، اگلا ہفتہ اہم ہے، پاکستانی سفیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اشاروں کو اچھا نہیں سمجھا جا رہا ، اگلا ہفتہ اہم ہے ، پاکستانی سفیر "نئی ہدایات " کیساتھ واشنگٹن جائیں گے۔

سینئر صحافی صالح ظافر نے اپنی خصوصی رپورٹ میں لکھا ہے کہ رواں سال امریکہ  میں عہدہ سنبھالنے والے پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے حوالے سے آئندہ ہفتے یہاں اعلیٰ حکام کے ساتھ اہم مشاورت کریں گے۔ سفیر نے کوئی تفصیلات شیئر نہیں کیں تاہم آئندہ ہفتے اپنے دورۂ اسلام آباد کے حوالے سے شیڈول کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹ میں انہوں نے  سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ  امریکہ میں پاکستانی سفیر کی وطن واپسی اس لحاظ سے بھی اہم سمجھی جا رہی ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عہدہ سنبھالنے میں4 ہفتوں سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں تبدیلی کے نتیجے میں پاک امریکہ  تعلقات میں نیا موڑ آ سکتا ہے، اور اس لحاظ سے ملنے والے اشاروں کو اچھا نہیں سمجھا جا رہا بلکہ انہیں پاکستان کے اندرونی معاملات میں صریح مداخلت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ پاکستان کے سفیر مشاورت کے بعد جلد" نئی ہدایات "کے ساتھ واشنگٹن واپس جائیں گے۔