اسلام آباد میں سنگین واردات کی صورت میں متعلقہ افسر کے خلاف ایکشن کا اعلان

اسلام آباد میں سنگین واردات کی صورت میں متعلقہ افسر کے خلاف ایکشن کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے جرائم کے سدباب اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیے۔

سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت رات گئے اجلاس ہوا جس میں تمام سینئر کمانڈ نے شرکت کی۔اجلاس میں شہر کی سیکیورٹی اور جرائم کی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد نے ڈولفن اور ابابیل اسکواڈ کو شہر کے مختلف علاقوں، داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھانے کی ہدایت کر دی۔

اُنہوں نے کہا کہ ہر افسر اپنے اپنے علاقوں میں خود موجود رہیں اور ڈیوٹیز چیک کریں۔ہدایت کی کہ دورانِ چیکنگ مشکوک افراد، گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کو چیک کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ کسی علاقے میں سنگین واردات ہوئی تو متعلقہ افسران کے خلاف ایکشن ہو گا، تمام افسران اپنے ماتحت عملے کے ساتھ ملیں اور ان کے مسائل سنیں۔

آئی جی اسلام آباد نے یہ بھی کہا کہ افسران و اہلکاروں کا مورال بلند ہو گا تو وہ ٹھیک طرح فرائض سرانجام دیں گے۔