پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، ٹکٹوں کی فروخت شروع

  پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، ٹکٹوں کی فروخت شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                     لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت  ہوگئی جنرل انکلوڑر میں پہلے دن داخلہ مفت ہوگا۔شائقین کی سہولت کے لیے فزیکل ٹکٹ 4 اکتوبر سے صبح 9 بجے کے بعد مختلف آؤٹ لیٹس سے خریدنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔پہلے ٹیسٹ کے لیے دوسرے سے چوتھے روز تک جنرل انکلوڑر کے ٹکٹوں کی قیمت 50 روپے ہوگی جبکہ شائقین حنیف محمد اور مشتاق احمد انکلوڑرز کے ٹکٹ پانچویں اور آخری روز 100 روپے میں خرید سکتے ہیں۔فرسٹ کلاس انکلوڑرز (وسیم اکرم اور الٰہی برادرز) کے لیے ٹکٹ پہلے ٹیسٹ کے چار دنوں کے لیے 100 روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ پانچویں دن شائقین کے لیے ٹکٹ کی قیمت 200 روپے ہوگی۔ پریمیئم انکلوڑرز (جاوید میانداد اور ظہیر عباس) کے لیے ٹکٹ پیر سے جمعرات یعنی پہلے سے چوتھے روز تک 200 روپے میں ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔ شائقین اسی انکلوڑرز سے پانچویں دن کا کھیل 300 روپے میں دیکھ سکتے ہیں۔وی آئی پی انکلوڑرز (فضل محمود اور عمران خان) اور پی سی بی گیلری (انضمام الحق) کے ٹکٹ شائقین کے لیے بالترتیب  300 اور 2ہزار میں پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے چار دنوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔ پانچویں دن وی آئی پی انکلوڑرز کے ٹکٹ 400 روپے میں دستیاب ہوں گے اور پی سی بی گیلری (انضمام الحق انکلوڑر) کے ٹکٹ 2500 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ تینوں ٹیسٹ میچوں کے لیے پی سی بی گیلری میں شائقین کو دوپہر کا کھانا ملے گا۔

اسی مقام پر 15 سے 19 اکتوبر تک کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے بدھ اور جمعرات (دوسرے اور تیسرے دن) کے جنرل انکلوڑرز کے ٹکٹ 50 روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ چوتھے اور پانچویں دن کے جنرل انکلوڑرز کے ٹکٹ 100 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

فرسٹ کلاس اور پریمیئم انکلوڑرز کے لیے، شائقین ٹیسٹ میچ کے پہلے تین دنوں کے لیے بالترتیب 100 اور  200 روپے میں ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ چوتھے اور پانچویں دن کے فرسٹ کلاس اور پریمیم انکلوڑرز کے ٹکٹ شائقین کے لیے بالترتیب 200 اور 300 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

وی آئی پی انکلوڑرز اور پی سی بی گیلری سے دیکھنے کے خواہشمند شائقین ٹیسٹ کے پہلے تین دنوں کے لیے بالترتیب 300   اور 2000 کے ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں جبکہ دونوں جگہوں کے لیے جمعہ اور ہفتہ چوتھے اور پانچویں روز) کے ٹکٹ  بالترتیب 400 اور 2500 روپے میں دستیاب ہیں۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تیسرے ٹیسٹ کے لیے پہلے دن پریمیئم انکلوڑرز (میراں بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات) میں داخلہ مفت ہوگا۔

دوسرے دن پریمیئم انکلوڑرز کے ٹکٹ 200 روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ تیسرے ٹیسٹ کے باقی دنوں کے لیے پریمیم انکلوڑرز کے ٹکٹ شائقین کے لیے 300 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ وی آئی پی انکلوڑرز (عمران خان اور جاوید میانداد) ٹکٹوں کی قیمت پہلے دو دنوں کے لیے 400 اور باقی دنوں کے لیے 500 روپے ہوگی۔

پی سی بی گیلری میں نشستیں جمعرات اور جمعہ (پہلے اور دوسرے روز) کے لیے 2ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی جبکہ ٹیسٹ میچ کے بقیہ دنوں میں شائقین گیلری کے ٹکٹ 2500 روپے میں خرید سکتے ہیں۔