عطا تارڑ لندن میں 2 روز قیام کے بعد پاکستان روانہ
لندن (مجتبیٰ علی شاہ ) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا تارڑ لندن میں 2 روز قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوگئے ، عطا تارڑ ، وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ اقوام متحدہ کی جنرل کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا گئے تھے ۔
تفصیل کے مطابق امریکا سے وطن واپسی عطا تارڑ نے 2 روز لندن میں قیام کیا، لندن میں تین روز سے مقیم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف بھی آج شام وطن روانہ ہونگے ، وزیراعظم شہباز شریف جمعہ کی شب لندن پہنچے تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتہ لندن میں پریس کانفرنس سے بھی خطاب کرکے اپنے دورے کی تفصیل سے آگاہ کیا تھا۔