شہری بخار اور درد کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی دوا پروماس انفیوژن ہرگز نہ خریدیں،ڈریپ کا انتباہ
اسلام آباد(آئی این پی ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ بخار اور درد کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی دوا پروماس انفیوژن ہرگز نہ خریدیں۔
تفصیل کے مطابق خیبرپختونخوا میں بخار اور درد کی غیرمعیاری دوا کی فروخت کے انکشاف کے بعد ڈریپ نے پروماس انفیوژن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ پروماس انفیوژن کا ایک بیچ 034غیرمعیاری قرارپایا، ڈرگ انسپکٹرنیڈی آئی خان مارکیٹ سیپروماس کاسیمپل لیاتھا، لیب نے سیمپل میں غیر ضروری ذرات کی تصدیق کی۔
ڈریپ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کہ پروماس انفیوژن ٹریٹ فارماسوٹیکل بنوں کی تیارکردہ دواہے اور پیراسٹامول سے تیارشدہ بخار،جسمانی دردکی دواہے ۔غیرمعیاری دوا کااستعمال ری ایکشن کرسکتا ہے اور اس سے بخار، شریانوں کی بندش، کپکپی طاری ہو سکتی ہے جبکہ یہ اعضاءکوخون کی سپلائی متاثرکرسکتا ہے۔
ڈریپ کی کمپنی کوپروماس انفیوژن کا متاثرہ بیچ سپلائی نہ کرنے،مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کیمسٹ پروماس انفیوژن کامتاثرہ بیچ فارماکمپنی کوواپس بھجوائیں۔