9 شہریوں کے اغوا ءمیں ملوث2 انسانی سمگلرز مردان سے گرفتار

9 شہریوں کے اغوا ءمیں ملوث2 انسانی سمگلرز مردان سے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بیرون ملک 9 شہریوں کے اغواء کے معاملے میں انسانی سمگلنگ اور اغواء میں ملوث 2 انسانی سمگلرز کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل مردان نے انسانی سمگلنگ اور بین الاقوامی سطح پر اغوا برائے تاوان میں ملوث 2 انسانی ٹریفکرز  کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ان میں رحمت اللہ اور عمران شامل ہیں جنہیں مردان سے گرفتار کیا گیا، ملزمان بھاری رقوم کے عوض معصوم شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پائے گئے، ملزمان نے یورپ بھجوانے کے نام پر شہریوں کوایران اور ترکی کے سرحدی شہر ماکو کے مقام یرغمال بنایا، ملزمان نے شہریوں سے فی کس 4 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا، ملزمان مطالبات منوانے کے لیے اغواء شدہ شہریوں کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق اغوا ہونے والے شہریوں کو بھی انسانی سمگلروں کے چنگل سے بازیاب کروالیا گیا، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی دیگر ساتھیوں کے خلاف چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں۔