اسرائیل پر حملہ اسماعیل ہنیہ اور حسن نصر اللہ کے قتل کا بدلہ ہے،پاسداران انقلاب

اسرائیل پر حملہ اسماعیل ہنیہ اور حسن نصر اللہ کے قتل کا بدلہ ہے،پاسداران ...
اسرائیل پر حملہ اسماعیل ہنیہ اور حسن نصر اللہ کے قتل کا بدلہ ہے،پاسداران انقلاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل کے حملے کے بعد پاسداران انقلاب کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر حملہ اسماعیل ہنیہ اور حسن نصر اللہ کے قتل کا بدلہ ہے۔اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تو دوبارہ نشانہ بنایاجائےگا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر 400میزائل فائر کیے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے اپنے تمام شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا حکم دیدیا ہے۔