پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔

پیٹرول کی قیمت میں2روپے7پیسے فی لیٹرکمی کی گئی،ہائی سپیڈ ڈیزل3روپے40پیسے فی لٹر سستا کیا گیا جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے3پیسے کمی کی گئی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.57 روپے فی لیٹر کمی کی گئی،پیٹرول کی نئی قیمت249.10 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 247.03 روپے فی لیٹر ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 249.69 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 246.29 روپے فی لیٹر ہو گئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 158.47 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 154.90 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 141.93 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 140.90 روپے فی لیٹر ہو گئی۔