حمزہ شہباز کا رمضان شوگر مل ریفرنس میں عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ کے مرکزی رہنمااور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے مطابق حمزہ شہباز کے وکیل نے اینٹی کرپشن کورٹ میں ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کردی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کمر کی تکلیف کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔