تقسیم پنجاب انسانی تاریخ کا سب سے بڑا ظلم ہے، راؤ محمد خالد

  تقسیم پنجاب انسانی تاریخ کا سب سے بڑا ظلم ہے، راؤ محمد خالد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)سیاسی و سماجی شخصیت راؤ محمد خالد نے کہا ہے کہ 1947 میں تقسیم پنجاب انسانی تاریخ کا سب سے بڑا ظلم ہے۔ تقسیم کے نتیجے میں ایک کروڑ لوگ اپنے آبائی گھروں سے نقل مکانی پر مجبور ہوئے اور لٹیروں کی باقیات نے مذہبی جنونیت کی آڑ لے کر پنجاب کے 20 لاکھ سے زائد مرد،عورتوں، بزرگوں اور بچوں کو بے رحمی سے قتل کیا گیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رواداری خوشحالی لاتی ہے اور آج پاکستان کی معاشی بدحالی کی بنیادی وجہ مذہبی جنونیت ہے کیونکہ مذہبی جنونیت کی سموک سکرین لگا کر معاشی لٹیرے اپنے مکروچہرے چھپا لیتے ہیں۔