آسٹریلیا بگ بیش لیگ: 69 پاکستانی کھلاڑیوں کی نامزدگیاں، کونسا واحد کھلاڑی منتخب ہوا؟

آسٹریلیا بگ بیش لیگ: 69 پاکستانی کھلاڑیوں کی نامزدگیاں، کونسا واحد کھلاڑی ...
آسٹریلیا بگ بیش لیگ: 69 پاکستانی کھلاڑیوں کی نامزدگیاں، کونسا واحد کھلاڑی منتخب ہوا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ اور ویمن بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ مکمل ہو گئے۔
بگ بیش لیگ اور ویمن بگ بیش لیگ میں اوورسیز پلیئرز کے لئے ڈرافٹ مکمل کر لیا گیا جس میں مجموعی طور پر 49 غیر ملکی کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا، پاکستان کے 69 مرد اور 11 خواتین کرکٹرز کی ڈرافٹ کے لئے نامزدگی ہوئی تھی۔تاہم پاکستان کے صرف اسامہ میر ہی منتخب ہو سکے جبکہ پاکستان کی کوئی ویمن کرکٹر منتخب نہ ہو سکی۔
پاکستان کے لیگ سپنر اسامہ میر کو تیسرے راونڈ میں میلبرن سٹارز نے منتخب کیا، اس سے قبل بھی وہ میلبرن سٹارز کی نمائندگی کر چکے ہیں، وہ پاکستان کے واحد کرکٹر ہیں جبکہ پاکستان کی کوئی خاتون کرکٹر منتخب نہیں ہوئی۔
انگلینڈ کے عادل رشید کی اکیڈمی سے تعلق رکھنے والے برطانوی کرکٹر جعفر چوہان کو سڈنی سکسرز نے چنا ہے، ان کے بھی آباواجداد پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔
بی بی ایل 15 دسمبر سے 27 جنوری تک کھیلی جائے گی، پاکستان کے کرکٹرز کو ان کی نیشنل ٹیم کے ساتھ مصروفیات اور پھر این او سی کے حوالے سے کلیریٹی نہ ہونے کے باعث زیادہ منتخب نہیں کیا گیا۔
منتظمین نے ان اوورسیز کھلاڑیوں کو ترجیح دی ہے جو پورے سیزن کے لئے دستیاب ہیں اور انہیں این او سی کا کوئی ایشو نہیں۔

مزید :

کھیل -