بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے ڈیڈلاک نہیں،جام کمال
کوئٹہ( ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر بلوچستان عوامی پاکستان نے کہا کہ ہم نے بلوچستان میں سب پارٹیوں کو آن بورڈ لینے کی کوشش کی،چند فیصلے ہم نے کرنے ہیں اور چند دیگر جماعتوں نے کرنے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل ” جیو نیوز“ کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے کسی سے ڈیڈلاک نہیں کیا گیا ،ہم سادہ اکثریت کے بالکل قریب ہیں،عنقریب اس حوالے سے اعلان کر دیا جائے ہم وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کو سپورٹ کریں گے جبکہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان میں ہمیں مکمل سپورٹ فراہم کرے گی،بلوچستان کے عوام نے ہمیں صوبے کی پسماندگی دور کرنےکااختیاراورمینڈیٹ دیا ہے، بلوچستان عوامی پارٹی لوگوں کی توقعات پرپورا اترنے کی بھرپورکوشش کرے گے،ہمیں اس پارٹی کو نئی سوچ کےساتھ آگے بڑھاناہے۔