سر آپ کے حکم پر صوبائی اسمبلیاں ٹوٹتی نظر نہیں آرہیں ، فیصل واوڈا کا نام لئے بغیر عمران خان کیلئے پیغام 

سر آپ کے حکم پر صوبائی اسمبلیاں ٹوٹتی نظر نہیں آرہیں ، فیصل واوڈا کا نام لئے ...
سر آپ کے حکم پر صوبائی اسمبلیاں ٹوٹتی نظر نہیں آرہیں ، فیصل واوڈا کا نام لئے بغیر عمران خان کیلئے پیغام 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سابق  رہنما  فیصل واوڈا نے نام لئے بغیر چیئرمین پی ٹی آئی کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سر آپ کے حکم پر صوبائی اسمبلیاں ٹوٹتی نظر  نہیں آرہیں ۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فیصل واوڈا نے کہا کہ سر  بند گلی سے باہر نکلیں ، میز پر بیٹھ کر اور سسٹم میں رہتے ہوئے اس نظام کو تبدیل کریں ۔ آپ کے حکم اور خواہش کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں ٹوٹتی نظر نہیں آرہیں۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ  آپ کے اردگرد جو سانپ منفی سیاست کر رہے ہیں وہ لاحاصل ہے ، یہ سانپ پہلے ہی لے ڈوبے ہیں ۔ 

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے لاہور سے آغاز سے ایک روز قبل فیصل واوڈا نے آزادی مارچ کو خونی مارچ قرار دیدیا تھا ،  پارٹی اصولوں کی خلاف ورزی پر فیصل واوڈا  کی رکنیت منسوخ کر دی گئی تھی جس کے بعد انہیں پارٹی سے بے دخل کر دیا گیا تھا۔