پاکستان اکیڈمی آففیملی فزیشنز کی سلور جوبلی فیملی کون کانفرنس

پاکستان اکیڈمی آففیملی فزیشنز کی سلور جوبلی فیملی کون کانفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( جنرل رپورٹر)پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے زیر اہتمام سلور جوبلی فیملی کان کانفرنس کاانعقادمقامی ہوٹل میں ہوا جس میں فیملی فزیشنز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت وزیر اعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری ڈاکٹر آصف کرمانی نے کی جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں ڈاکٹر آفتاب اقبال شیخ ، ڈاکٹر ندیم خواجہ ،ڈاکٹر الطاف چیمہ ، ڈاکٹر یاسمین راشد، ڈاکٹر میجر انجم سلیم ،ڈاکٹر اشرف نظامی اور دیگر شامل تھے۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر فریدہ مظہر اور ڈاکٹر شہریار بھٹی نے سر انجام دیئے۔ڈاکٹر آفتاب اقبال شیخ نے سپاس نامہ پیش کیا جبکہ ڈاکٹرندیم خواجہ نے سالانہ ر پورٹ پیش کی اس موقع پر مختلف ڈاکٹراشرف نظامی ڈاکٹر یاسمین راشد اور سینیئر ڈاکٹرز کی جانب سے مختلف بیماریوں کے حوالے سے خصوصی مقالہ جات پڑھے گئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان کے پولیٹیکل سیکرٹری ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ کانفرنس میں ڈاکٹر صاحبان کو درپیش جن مسائل کا ذکر کیا گیا ہے میں یقین دلاتا ہوں کی آپ کہ جائز مسائل حل کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ آ پ کے جائز مسائل حل کیے جائیں گے۔       کانفرنس کے آخر میں وزیر اعظم پاکستان کے پولیٹیکل سیکرٹری ڈاکٹر آصف کرمانی نے ڈاکٹرز کو شیلڈز بھی دی۔