پاکستان میں سیاسی طورپر کمزور کمانڈر انچیف چن کر لگایاجاتاہے : جاوید ہاشمی

پاکستان میں سیاسی طورپر کمزور کمانڈر انچیف چن کر لگایاجاتاہے : جاوید ہاشمی
پاکستان میں سیاسی طورپر کمزور کمانڈر انچیف چن کر لگایاجاتاہے : جاوید ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر سیاستدان مخدوم جاویدہاشمی ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہیں اور ان کی ایک پرانی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں انہوں نے سیاسی حکومتوں کی طرف سے کمانڈر انچیف کی تعیناتی کیلئے لاگوروایت سے پردہ اٹھایاہے اور انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے بھی مشرف کو پاک فوج کا سپہ سالا ر بنانے کی تجویز دی تھی لیکن بعد میں یہ تجویز الٹی پڑگئی ۔
چندسال قبل مہربخاری سے گفتگوکرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ ’مشرف کی تعیناتی کے وقت ان سے کسی نے رائے نہیں مانگی تھی لیکن دی تھی اور ووٹ مشرف کے حق میں تھا، شہبازشریف اور چوہدری نثار سمیت دیگر لوگ تبادلہ خیال کررہے تھے تو علی کلی خان کے بارے میں کچھ تحفظات تھے کیونکہ اُنہوں نے وقت سے پہلے ہی کچھ باتیں کرناشروع کردی تھیں جن میں جہانگیر کرامت کو ہٹائے جانے کے بعد کا ان کا تبصرہ بھی شامل ہے، بدقسمتی ہے کہ سمجھاجاتاہے ، ملکی سیاست میں جو کچھ کرنا ہے ، فوج نے کرنا ہے ، سمجھا جاتاہے کہ کمانڈرانچیف سیاسی طورپر کمزور ہویا سیاست میں مداخلت کی حیثیت کم رکھتاہو، آرمی چیف اپنے پروفیش کے اندر تو زیادہ طاقتور ہونا چاہیے لیکن سیاسی طورپر کمزور ہوتاکہ جمہوریت پر حملہ آور نہ ہواور میں نے بھی یہی سوچ کر مشرف کے حق میں رائے دی تھی لیکن خیال غلط ثابت ہوا۔
ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ ان میں سے کوئی غلط فیصلہ بھی کرتاہے تو اسے 21توپوں کی سلامی دی جاتی ہے ، پرویزمشرف آپ کے سامنے ہیں جنہیں جاتے ہوئے گارڈآف آنردے کر رخصت کیاگیا۔

مزید :

ملتان -