ایف بی آر نےہزاروں گدھوں کی کھالوں کی سمگلنگ ناکام بنادی

ایف بی آر نےہزاروں گدھوں کی کھالوں کی سمگلنگ ناکام بنادی
ایف بی آر نےہزاروں گدھوں کی کھالوں کی سمگلنگ ناکام بنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)   نے پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گدھے کی کھالوں کی سمگلنگ ناکام بنادی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایف بی آر ترجمان کے مطابق 285 پارسلز چمڑے کی مصنوعات بتا کر چین بھیجے جارہے تھے تاہم ایف بی آر نے  پورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے گدھےکی کھالوں کی سمگلنگ ناکام بنادی۔

 ایف بی آر  ترجمان کے مطابق  چیکنگ کے دوران پارسل میں سےگدھوں کی 14 ہزارکھالیں نکلیں۔

ترجمان ایف بی آر کا مزید بتانا ہے کہ  ایکسپورٹ پالیسی کے تحت گدھےکی کھال کی برآمد پر پابندی عائد ہے۔