حکومت ڈینگی کی روک تھام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے‘ عالمگیر خان

  حکومت ڈینگی کی روک تھام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے‘ عالمگیر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،وہاڑی،رحیم یارخان(وقائع نگار، بیورور پورٹ، نمائندہ پاکستان)نشتر ہسپتال میں ڈینگی بخار کے شبہ میں دو نئے مریض داخل ہوئے ہیں۔جس کے بعد ہسپتال کے ڈینگی وارڈ میں مجموعی طور پر زیر علاج مریضوں کی تعداد نو ہوگئی ہے۔(7)مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوچکی ہے۔جبکہ دو مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے۔ دریں اثناء صوبائی سیکر ٹری زکواۃ و عشر عالمگیر خان اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا صوبائی سیکر ٹری زکواۃ و عشر عالمگیر خان نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے(بقیہ نمبر55صفحہ12پر)

کہا کہ حکو مت پنجا ب ڈینگی کی روک تھام کیلئے تما م وسائل بروئے کا ر لارہی ہے وزیر اعلی پنجا ب اور چیف سیکر ٹری پنجاب ڈینگی کی روک تھام کے اقدامات پر بھر پور ضرور دے رہے ہیں ڈینگی کے سرولنس کے عمل کو بھر پور طریقے سے جاری رکھا جائے انہوں نے مز ید کہا کہ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں عوام میں صحت اور صفائی کے حوالے سے آگاہی پیدا کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اس موقع پر بتا یا کہ ضلع وہاڑی میں مقامی طور پر ڈینگی کا کوئی مریض سامنے نہیں آیاڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈینگی کا کوئی مریض داخل نہیں ہے ڈینگی کے تمام مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں انہوں نے مز ید بتا یا کہ گھر گھرڈینگی سرولنس کا کام جاری ہے مختلف جگہوں سے پانی کے سیمپلز لے کر ٹیسٹ کروائے گئے جن میں ڈینگی مچھرکا کوئی لاروا نہیں ملا۔ ڈینگی سے احتیاطی تدابیر نہ کرنے پر 21ایف آئی کا اندراج کرایا گیا اجلاس میں اے سی وہاڑی احمد نوید، ڈی ایم او وقار اکبر،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرارشد ملک، ڈی ایچ او ڈاکٹر جاوید خالد، اے ڈی ماحولیات رانا صفدر، اے ڈی لیبر ملک شعبان، سی او بلدیہ حافظ خالد ارشا د،ڈی ڈی سوشل ویلفیئر محمد انور، ڈاکٹر احمد نواز، ڈاکٹر فواد قریشی، توقیراکرام اور دیگر افسران موجود تھے۔ادھر خانپورکارہائشی36سالہ محمد صادق، 23 سالہ محمد رمضان اور نوریوالی کارہائشی25سالہ محمدنعیم کو ڈینگی وائرس کے شبہ میں ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں انتظامیہ نے تصدیق کیلئے خون کے نمونہ جات لیکر لیبارٹری روانہ کردئیے اورتمام افراد کو وارڈ منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
ڈینگی