بھارتی فلموں کو پاکستان میں پرموٹ کرنا شرمناک اقدام ہے ‘اداکار شان

بھارتی فلموں کو پاکستان میں پرموٹ کرنا شرمناک اقدام ہے ‘اداکار شان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( این این آئی) فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شان نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں کو پاکستان میں پرموٹ کرنا شرمناک اقدام ہے ‘ بھارتی فلموں اور ڈراموں نے پاکستانی ثقافت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور اس ضمن میں ہم سب کو مل کر مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنا ہو گا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت سے مدد مانگنے کی بجائے ایسی پالیسیاں بنانی ہو گی جس سے حکومت فلم انڈسٹری کو سپورٹ کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ میں موجودہ حالات سے گھبرابے والا نہیں مجھے یقین ہے کہ بہت جلد انڈسٹری دوباری اپنے بحالی کی جانب گامزن ہو گی ۔

مزید :

کلچر -