جندول، ضلع بھر میں لاک ڈاون جاری

جندول، ضلع بھر میں لاک ڈاون جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
جندول(نمائندہ پاکستان) جندول ضلع بھر میں لاک ڈاون جاری۔اندرون و بیرون ضلع ٹریفک نقل و حمل بند۔انتظامیہ کورونا سنبھالنے میں مصروف۔اشیاء خورد ونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع دیر لوئر میں بھی لاک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے۔لاک ڈاون کے دوران نقل و حمل کی صورت میں مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز پر بھاری جرمانے عائد کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں نے گاڑیوں کو چلانامحدود کر دیا ہے۔لاک ڈاون کی وجہ سے اندرون ضلع سودا سلف کی قلت پیدا ہو گئی ہے اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوش رباء اضافہ ہوا ہے۔ضلع بھر میں عام دکانات پرچالیس کلو آٹے کا تیلہ پچیس سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے اسی چالیس کلو چاول تیلے کی قیمت بھی پچیس سو روپے تک پہنچ گئی ہے۔ چینی نوے روپے میں فروخت ہوتے ہیں۔دیگر اجناس میں دالوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔لاک ڈاون کی وجہ سے گھروں میں محصور ہوکربے روزگار ہونے والے افراد کے گھروں میں فاقوں نے ڈھیرے ڈال دیئے ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق ضلع بھر میں جتنے بھی یوٹیلٹی سٹورقائم ہیں ان میں آٹا اور چینی دستیاب ہی نہیں اور ان دو اشیاء کے علاوہ یوٹیلٹی سٹور میں باقی اشیاء کے قیمتیں مارکیٹ کی قیمتوں سے مہنگے ہیں۔مقامی لوگوں نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ یوٹیلٹی سٹور کو آٹا چینی فراہم کیا جائے اور سٹور میں موجود دیگر سودا سلف جن میں گھی، چائے، مصالحے چاول دالیں وغیرہ شامل ہیں ان کی قیمتیں عام مارکیٹ کی قیمتوں سے کم کر دی جائے تاکہ غریب عوام کے چولھے ٹھنڈے نہ ہوں۔