صوابی،کورونا وائرس کے 5 متاثرین میں 2 صحت یاب

  صوابی،کورونا وائرس کے 5 متاثرین میں 2 صحت یاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی(بیورورپورٹ)ضلع صوابی میں کورونہ وائرس سے متاثرہ تصدیق شدہ پانچ مریضوں میں سے تین مریض صحت یاب ہو گئے۔ اور ان کو جمعرات کے روز ہسپتالوں سے فارغ کر کے اپنے گھرں کو منتقل کر دیا گیا اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ضلع صوابی شاہد محمود نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ ضلع صوابی میں بدھ کے روز تک کل پانچ افراد جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی میں کورونہ وائرس کے ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آئے تھے ان کو چھوٹا لاہور اور ٹوپی کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال میں قائم آئسو لیشن وارڈ میں داخل کر دیئے گئے تھے ان میں سے تین مریض جن میں مسماۃ ملکہ نشاط سکنہ مرغز، محمد یوسف سکنہ گاڑ منارہ اور محمد خورشید سکنہ کوٹھا صحت یاب ہونے پر جمعرات کے روز ہسپتالوں سے فارغ کر کے انہیں اپنے گھروں کو منتقل کر دیا گیا جب کہ دو مریض محمد خالد سکنہ بادہ علاقہ گدون اور خورشید خان سکنہ جگناتھ ہسپتالوں میں زیر علاج ہے انشاء اللہ وہ بھی صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کر دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی میں کورونہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی صحت یابی ضلع بھر کے عوام کے تعاون سے ممکن ہوا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ہم سب کو مل کر اس موذی مرض سے نجات حاصل کرنا چاہئے محکمہ صحت کے حفاظتی تدابیر کے مطابق ہر دو گھنٹے کے وقفے سے ہاتھوں کو صابن سے کم از کم بیس سیکنڈ تک دھونے کے علاوہ کسی سے ہاتھ ملانے، گلے ملنے، اجتماعات اور ہجوم والے مقاما ت پر جانے سے گریز کیا جائے بخار، نزلہ، زکام یا کھانسی کی صورت میں اپنے گھروں میں رہنے کے علاوہ ڈاکٹرز سے طبی معائنہ کر وائیں اگر گاڑی میں سوار کسی شخص کو بخار، نزلہ و زکام کھانسی یا بدن میں درد کی شکایت ہو تو اس کو فوری طور پر گھر میں قرنطینہ کرنا چاہئے ڈرائیور اور کنڈیکٹر حضرات دوران سفر ماسک اور دستانوں کا استعمال کرنے کے علاوہ جراثیم کش محلول اور صابن کو گاڑی میں رکھا کریں۔