یتیم بچوں کے کپڑے مفت سینے اور ساتھ عیدی بھی دینے والا درزی
میانوالی (ویب ڈیسک) میانوالی کا 26 سالہ نوجوان درزی قیصر حسن گزشتہ 6 سالوں سے یتیم بچوں کے کپڑے بالکل مفت سی رہا ہے،اس وقت قیصر حسن کے پاس 100یتیم بچے رجسٹرڈ ہیں جن کے وہ نہ صرف کپڑے مفت سلائی کرتا ہے بلکہ ان کو دو سو روپے عیدی بھی فراہم کرتا ہے۔
قیصر نے بتایا کہ ایک بار ان کے پاس ایک خاتون آئی جس نے بتایا کہ بچے یتیم ہیں، وہ مفت سی کردیے تو دل کو سکون محسوس ہوا جس کے بعد یہ کام شروع کردیا، قیصر حسن کے مطابق وہ ایسے یتیم بچوں کی مکمل مالی کفالت تو نہیں کرسکتا لیکن عید الفطر کے موقع پر مفت کپڑے سلائی کرکے انہیں خوشیاں فراہم کرکے دلی سکون ضرور محسوس کرتا ہے اور یہی سنت رسول صل و علیہ وسلم کی پیروی بھی ہے ۔