یوریا کی قیمتیں مبینہ طور پرگٹھ جوڑ سے مقرر کرنے پر6 فرٹیلائزر کمپنیوں کو شوکاز جاری

یوریا کی قیمتیں مبینہ طور پرگٹھ جوڑ سے مقرر کرنے پر6 فرٹیلائزر کمپنیوں کو ...
یوریا کی قیمتیں مبینہ طور پرگٹھ جوڑ سے مقرر کرنے پر6 فرٹیلائزر کمپنیوں کو شوکاز جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کمپی ٹیشن کمیشن آف پاکستان(سی سی پی) نے 6 فرٹیلائزر کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کمپی ٹیشن کمیشن نے فرٹیلائزر مینوفیکچررز آف پاکستان ایڈوائزری کونسل (ایف ایم پی اے سی) اور 6 سرکردہ کھاد کمپنیوں کو پرائس فکسنگ پر شوکاز نوٹس جاری کردیئے، یہ شو کاز نوٹس ایف ایم پی اے سی اور فر ٹیلائزر کمپنیوں کو یوریا کی قیمتیں مبینہ طور پرگٹھ جوڑ سے مقرر کرنے پر جاری کئے گئے۔سی سی پی کے مطابق قیمتوں کے تعین کیلئے ایسا گٹھ جوڑ کمپیٹیشن ایکٹ 2010 کے سیکشن 4 کی مبینہ خلاف ورزی ہے، سی سی پی کی انکوائری میں ایف ایم پی اے سی اور اس کی چھ ممبر کمپنیاں جن میں اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ، فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ، ایگری ٹیک لمیٹڈ اور فاطمہ فرٹ لمیٹڈ شامل ہیں، مبینہ طو ر پریہ کمپنیاں کمپیٹیشن قانون کی خلاف ورزی کرتے پائی گئیں ۔