افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنیوالا افسر گرفتار

افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنیوالا افسر گرفتار
افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنیوالا افسر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے نےافغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ  جاری کرنے میں ملوث نادرا افسر کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث  اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا ندیم علی کو گرفتارکیا۔ملزم ہسپتال چورنگی میں واقع نادرا آفس میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا اور اس نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کیے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -