تحریک انصاف کے جلسے سے قبل ڈی جے بٹ کیلئے نئی پریشانی، مشکل میں پھنس گئے

تحریک انصاف کے جلسے سے قبل ڈی جے بٹ کیلئے نئی پریشانی، مشکل میں پھنس گئے
تحریک انصاف کے جلسے سے قبل ڈی جے بٹ کیلئے نئی پریشانی، مشکل میں پھنس گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے جلسوں اور آئے روز نئے نئے گانے متعارف کروانے کی وجہ سے شہرت پانے والے ڈی جے بٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کے نادہندہ نکلے، محکمہ ایکسائز نے ڈی جے بٹ کو سنگجانی کے قریب ناکے پر روک کر گاڑی سیز کردی۔

آج نیوز کے ذرائع کے مطابق ڈی جے بٹ کی گاڑی ایک لاکھ 80 ہزار کی ڈیفالٹر تھی، ڈے جے بٹ کو ایکسائز انسپکٹر سلیم بٹ نے روڈ چیکنگ کے دوران روکا۔ اس موقع پر ایکسائز حکام نے کہا کہ جب تک گاڑی کا ٹیکس ادا نہیں ہو جاتا گاڑی کو قبضے میں ہی رکھا جائے گا۔

یادرہے کہ کل تحریک انصاف ایک بار پھر جلسہ کرنے جارہی ہے ۔ 

مزید :

قومی -