چندعناصرملک کو ترقی کرتا دیکھنا نہیں چاہتے، احسن اقبال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی اورخوشحالی کے لیے سب کو اختلافات کو ختم کرنا ہوگا، چندعناصرملک کوترقی کرتا دیکھنا نہیں چاہتے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ برآمدات کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، برآمدات کو فروغ دے کرہی قرضوں سے جان چھڑا سکتے ہیں۔برآمدات کے فروغ سے روپیہ مستحکم ہوگا، آئی ایم ایف پروگرام مسائل کا حل نہیں، آئی ایم ایف پروگرام 3سال کی کڑوی گولی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ برآمد کنندگان کے ساتھ مل کرایک روڈ میپ بنایا گیا ہے، میڈ ان پاکستان مصنوعات کی دنیا بھر میں پہچان ترجیح ہے، ملکی ترقی اورخوشحالی کےلیے سب کو اختلافات کو ختم کرنا ہوگا۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کوایکسپورٹ ایمرجنسی کی ضرورت ہے، سی پیک کوسبوتاژکرنے کی پہلے بھی کوشش کی گئی، چین نے اعلان کیا ہے سی پیک 2 سی پیک ون سے بڑامنصوبہ ہوگا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ چندعناصرملک کوترقی کرتا دیکھنا نہیں چاہتے۔