اویس لغاری کا آئی پی پیز کے معاملے پر حافظ نعیم الرحمان کو مناظرے کا چیلنج

اویس لغاری کا آئی پی پیز کے معاملے پر حافظ نعیم الرحمان کو مناظرے کا چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے انڈیپینڈنٹ  پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے معاملے پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز کے معاملے پر حافظ نعیم الرحمان کے ساتھ اوپن مناظرے کیلئے تیار ہوں۔
اویس لغاری نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی اپنے ساتھ دو چار انجینئرز بھی لے آئیں وہ اکیلے گریٹ ڈیبیٹ کیلئے تیار ہیں۔آئی پی پیز کے معاملے کو اجاگر کرنا قابل تعریف ہے لیکن اس پر سیاست مناسب نہیں۔

مزید :

قومی -